(ن) لیگ سازشی ’’بہانہ ‘‘بناکر احتساب سے بچ نہیں سکتی‘سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن

شر یف خاندان ملک میں احتساب کی راہ میں دیوار چین بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مگر وہ اپنے انجام سے اب بچ نہیں سکتے انکو گھر جانا ہی پڑ یگا ‘پیپلزپارٹی جمہو ریت کیساتھ شر یف خاندان کی کر پشن کے خلاف پوری قوم متحد ہے جے آئی ٹی میں انکا (ن) لیگ بے نقاب ہوچکی ہے‘ گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پیپلزپارٹی کے سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ (ن) لیگ سازشی ’’بہانہ ‘‘بناکر احتساب سے بچ نہیں سکتی‘شر یف خاندان ملک میں احتساب کی راہ میں دیوار چین بنانے کی ناکام کوشش کر رہا ہے مگر وہ اپنے انجام سے اب بچ نہیں سکتے انکو گھر جانا ہی پڑ یگا ‘پیپلزپارٹی جمہو ریت کیساتھ شر یف خاندان کی کر پشن کے خلاف پوری قوم متحد ہے جے آئی ٹی میں انکا (ن) لیگ بے نقاب ہوچکی ہے ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ جب بھی (ن) لیگ والوں کا احتساب شروع ہوتا ہے یہ اس کو اپنے خلاف سازش قرار دیکر خود کو احتساب سے بچانے کی کوشش کرتے ہیں مگر قوم ان کے اصل چہروں کو دیکھ چکی ہے اس لیے یہ سازشی بہانہ بناکر خود کو احتساب سے بچا نہیں سکتے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ جے آئی ٹی میں (ن) لیگ کی کر پشن کی داستانیں پوری قوم نے دیکھ لی اور اب نوازشر یف کے پاس اقتدار سے الگ ہونے کے سواکوئی آپشن نہیں ۔

(جاری ہے)

انوہں نے کہا کہ حکمران خاندان کی طرف سے جے آئی ٹی میں پیش کئے جانے والے ثبوتوں کے حوالے سے روز نیا انکشاف سامنے ہو رہا ہے ۔ ایک منصوبہ بندی کے تحت سازش کا واویلا کر کے دًھول اڑائی جارہی ہے لیکن قوم حکمرانوں کے چہرے پہچان چکی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ نے جو25سال ملک میں لوٹ مارکی ہے وہ ہی انکے خلاف اصل میں سازش ہے اور اب یہ کر پشن بچانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :