Live Updates

عوام ملکی ترقی کے راستے میں آنے والوں کو کچل دیں گے ،د ہشت گردی کے خلاف کامیابی ،ملکی ترقی اور سی پیک نوازشریف کا کارنامہ ہے ، خان صاحب بلا چلانے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے ، ترقی کرتا پاکستان ملک دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہا ، خیبرپختونخوا میں ایک بھی برن سینٹر نہیں جبکہ ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ، عمران خان اور پرویز خٹک پشاورمیں میٹروبس کی بجائے میٹر کشتی بنائیں ،وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کا عوامی اجتماع سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام ملکی ترقی کے راستے میں آنے والوں کو کچل دیں گے ،د ہشت گردی کے خلاف کامیابی ،ملکی ترقی اور سی پیک نوازشریف کا کارنامہ ہے ، خان صاحب بلا چلانے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے ، ترقی کرتا پاکستان ملک دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہا ، خیبرپختونخوا میں ایک بھی برن سینٹر نہیں جبکہ ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ، عمران خان اور پرویز خٹک پشاورمیں میٹروبس کی بجائے میٹر کشتی بنائیں ۔

وہ اتوار کو پشاور میں عوامی اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔امیر مقام نے کہا کہ پشاور کی گلی گلی کے لوگ محمد نوازشریف کے ساتھ ہیں ، مسلم لیگ (ن) کیساتھ عوام کا رشتہ قائم ودائم ہے ، عوام ملکی ترقی کے راستے میں آنے والوں کو کچل دیں گے ، عوام کے دلوں سے نوازشریف کو کوئی نہیں نکال سکتا ۔

(جاری ہے)

امیر مقام نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہیں ، چار سال میں ایک منصوبہ بھی مکمل نہیں ہوا ، مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کے جذبے اور خلوص کی تعریف کرتا ہوں ، ملکی ترقی اور سی پیک نوازشریف کا کارنامہ ہے ، عوام کو نوازشریف سے دور رکھنے کا خواب دیکھنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ۔

انہوں نے کاہ کہ خان صاحب بلا چلانے اور حکومت چلانے میں فرق ہوتا ہے ، عوام نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ، ترقی کرتا پاکستان ملک دشمنوں سے برداشت نہیں ہورہا ،سازش کر رہے ہیں ، عمران خان اور پرویز خٹک پشاور میں میٹرو بس کی بجائے میٹرو کشتی بنائیں ، خیبرپختونخوا حکومت نے نئے سکول بنانے کی بجائے دس سکول بند کروا دیے ، عوام وزیراعظم محمد نوازشریف سے محبت کرتے ہیں ، بیٹ چلانے میں جوش جبکہ حکومت چلانے میں ہوش سے کام لینا پڑتا ہے ، خیبرپختونخوا میں ایک بھی برن سینٹر نہیں جبکہ ہسپتالوں میں دوائیں نہیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات