Live Updates

شریف برادران نے ساری عمر کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، نوازشریف کی سیاست کرپشن اور غنڈہ گردی پر مبنی ہے ، عمران خان صاحب نے بڑے مافیا کو تلاشی دینے پر مجبور کیا ،تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ شریف برادران نے ساری عمر کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا، نوازشریف کی سیاست کرپشن اور غنڈہ گردی پر مبنی ہے ، عمران خان صاحب نے بڑے مافیا کو تلاشی دینے پر مجبور کیا ۔

(جاری ہے)

اتور کو نجی ٹی وی کے مطابق جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ قوم کی آنکھوں میں دھول جھونکی جا رہی ہے ، (ن) لیگ کو آئندہ انتخابات میں شکست دیں گے ، عوام کی جے آئی ٹی میں بھی (ن) لیگ ناکام ہوگی ، حکمران تیس سال سے جھوٹ بول رہے ہیں ، جے آئی ٹی ممبران کو سلام پیش کرتا ہوں ۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف اور درباری کہتے ہیں کہ کبھی کرپشن نہیں کی ، شریف برادران نے ساری زندگی کرپشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا ، نوازشریف کی سیاست کرپشن اور غنڈہ گردی پر مبنی ہے ، عمران خان نے بڑے مافیا کو تلاشی دینے پر مجبور کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات