Live Updates

نوازشریف کے لئے جمہوریت کرپشن بچانے کا آلہ ہے ،نوازشریف اب آپ جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جائو گے،شریف خاندان کو انصاف کے کٹہرے میں لائو تو کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے ،انصاف کا راستہ روکا گیا تو کارکنوں کو دعوت دوں گا کہ انصاف قائم کریں ، دھرنے نے آپ کی کافی پریکٹس کروادی ہے ، اس سے قوم میں شعور پیدا ہوا، نظر آرہا ہے اب تبدیلی آرہی ہے ، کرپشن بے نقاب ہونے پر (ن) لیگی کہتے ہیں سازش ہورہی ہے ، آپ لوگوں کے لئے اچھا موسم آنے والا ہے ،چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا ورکرز کنونشن سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کے لئے جمہوریت کرپشن بچانے کا آلہ ہے ،نوازشریف اب آپ جدہ نہیں بلکہ اڈیالہ جائو گے،شریف خاندان کو انصاف کے کٹہرے میں لائو تو کہتے ہیں کہ ہمارے خلاف سازش ہو رہی ہے ،انصاف کا راستہ روکا گیا تو کارکنوں کو دعوت دوں گا کہ انصاف قائم کریں ، دھرنے نے آپ کی کافی پریکٹس کروادی ہے ، اس سے قوم میں شعور پیدا ہوا، نظر آرہا ہے اب تبدیلی آرہی ہے ، کرپشن بے نقاب ہونے پر (ن) لیگی کہتے ہیں سازش ہورہی ہے ، آپ لوگوں کے لئے اچھا موسم آنے والا ہے ۔

اتوار کو ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شریف خاندان نے عدالت کے سامنے جھوٹ بولا، لوگ پہلے نوازشریف کو معصوم شریف کو معصوم سمجھتے تھے ، جے آئی ٹی نے ایسی چیزیں نکالیں کہ اب کوئی شک نہیں رہا، میرا مقابلہ سیاسی مافیا کے ساتھ تھا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے کہا کہ کرپشن بے نقاب ہونے پر (ن) لیگ کہتی ہے کہ سازش ہوئی ، حکمرانوں نے عوام کو تیس سال سے دھوکا دیا ہوا تھا ، قطری خط بھی فراڈ نکلا ، ثابت ہوگیا کہ گلف سٹیل مل کے پاس پیسہ ہی نہیں تھا ، اب تبدیلی نظر آرہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اداروں کو تباہ کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان سے زیادہ کسی نے ملک سے غداری کی ہی نہیں ہے ایسی ای سی پی کا چیئرمین ٹیمپرنگ پکڑا گیا ، نوازشریف کی بھی دبئی میں کمپنی نکل آئی ہے ، مریم نواز اور حسن نواز کی ٹسٹ ٹریڈ فراڈ تھی ، جسٹس (ر) سجاد علی شاہ لکھتے ہیں کہ انہوں نے کوئٹہ بینچ کو بریف کیس بھیجے ، ان کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں تو کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے ۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے پاکستان میں سب سے بڑا منی لانڈرنگ کا نیٹ ورک بنایا، یہ کہتے ہیں جمہوریت کے خلاف سازش ہورہی ہے اور انٹرنیشنل سازش ہو رہی ہے ، فضل الرحمان کہتے ہیں کہ انڈیا اور یہودی سازش کر رہے ہیں ،انہوں نے ایف بی آر اور ایس ای سی پی کو برباد کیا ، یہ ادارے پاکستان کیلئے کام کرنے کی بجائے ان کو بچانے کیلئے ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر رہے تھے ، جنرل اس درانی نے عدالت میں ایفی ڈیوٹ دیا کہ آئی ایس آئی نے 1990میں اائی جی آئی کے لئے ان کو پیسے دیے ، عدالت ایف آئی اے کو کہتی ہے کہ ان کے خلاف کاروائی کروتو ایف آئی اے آگے سے ہاتھ کھڑے کر لیتی ہے ، نیب میں شہباز شریف کے 12کیسز پڑے ہیں جبکہ نیب کا چیئرمین ان کو بری کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کا ایک ہی کام ہے کہ شریف خاندان کی کرپشن بچانا ، جے آئی ٹی صرف اسی لئے کامیاب ہوئی کہ اس کے پیچھے سپریم کورٹ بیٹھی تھی ، یہ اب سپریم کورٹ ، جے آئی ٹی اور پاکستانی فوج کے پیچھے پڑ گئے ہیں ۔عمران خان نے کہا کہ بجائے اس کے کہ پارلیمنٹ ان سے پوچھتی جس طرح برطانوی پارلیمنٹ نے ڈیوڈ کیمرون سے پوچھا ، ان کے سینئر پارلیمنٹرین خواجہ آصف نے اسمبلی کے فلور پر کہا کہ میاں صاحب آپ فکر نہ کریں قوم بھول جائے گی ، سپیکر پانامہ کیس پر نوازشریف کا ریفرنس نہیں بھیجا جبکہ عمران خان ریفرنس بھیج دیا جس کا نام کسی چیز میں نہیں تھا ، ہر چیز ڈکلیئر تھی ، جب پبلک اکائونتس کمیٹی بلاتی ہے پانامہ کیس میں تو سب انکار کردیتے ہیں کہ ہم کچھ نہیں کر سکتے ۔

انہوں نے کہا کہ سوائے سپریم کورٹ کے اور فوج کے انہوں نے تمام ادارے تو تباہ کر دیے ہیں ، آپ کو تو اندازہ ہی نہیں ہے کہ ان کا کتنا پیسہ باہر پڑا ہوا ہے ، سارا ملک دیکھ رہا ہے تم جو اس ملک کے ساتھ ظلم کررہے ہو، نوازشریف اب آپ جدہ نہیں اڈیالہ جیل جائو گے ، میں آپ سے کہہ رہا ہوں کہ تیاری کر لو یا اسلام آباد میں خوشیاں منائیں گے یا مافیا کی جانب سے جوسازش ہو رہی ہے انہیں جلد ہی اڈیالہ جیل پہنچائیں گے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات