Live Updates

عمران خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی،پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اوراداروں کو گالی دینا والا شخص آج پارلیمنٹ اور اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے،عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،آپ نے صحیح کہا اپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی،ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ، جھوٹے، اور ذہنی مریض ہیں

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا بیان

اتوار 16 جولائی 2017 21:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہعمران خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی،پارلیمنٹ پر حملہ کرنے اوراداروں کو گالی دینا والا شخص آج پارلیمنٹ اور اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے،عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی،آپ نے صحیح کہا اپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی،ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ، جھوٹے، اور ذہنی مریض ہیں۔

اتوار کو اپنے بیان میں انھوںنے کہاکہ خیبر پختونخواہ کے احتساب کمیشن کا تالا کھول کر اپنے منہ کو تالا لگائیں،پارلیمنٹ پر حملہ کرنے والا آج پارلیمنٹ کی عزت کی بات کر رہا ہے،اداروں کو گالی دینا والا شخص اداروں کی عزت کی بات کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ زکوتہ کے پیسے پے منی لاؤنڈرنگ کرنے والا آج دوسروں پر انگلیاں اٹھا رہا ہے،سپریم کورٹ پے گندے کپڑے لٹکانے والا آج سپریم کورٹ کی حفاظت کی بات کر رہا ہے،عمران صاحب آپ کے ورکرز آپ کی اصلیت جان کر دوسری پارٹیز میں شامل ہو رہے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ عمران صاحب آپ جو اپنے ورکرز کے ساتھ کر رہے ہیں وہ پورا پاکستان دیکھ رہا ہے،عمران صاحب جس دن نواز شریف نے اپنے کارکنوں کو کال دی اپ کو پاکستان میں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی ،عمران صاحب تحریک انصاف تو کرپٹ ٹولے کی جماعت بن چکی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہاکہعمران خان صاحب سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار کریں ہمیشہ کی طرح وزیراعظم سرخرو ہوں گے اور آپ کو شرمندگی ہو گی،تین عدالتوں سے مفرور دوسروں کے احتساب کی بات کس منہ سے کر رہا ہے،عمران صاحب اپ نے صحیح کہا اپ کو پاکستان کی عوام نہیں چھوڑے گی،ساری قوم دیکھ رہی ہے آپ ایک چور ، جھوٹے، اور ذہنی مریض ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات