سینئر صحافی محمد اصغر شادکی نماز جناز ہ راولپنڈی گوالمنڈی عیدگاہ میں ادا کردی گئی

مرحوم کوشاہ بخاری قبرستان نزد پوڑی پل صدرمیں سپرد خاک کیا گیا ، نماز جنازہ میں بڑی تعداد میں سیاسی ، سماجی ،اساتذہ، تاجر برادری کے علاوہ جرنلسٹ پینل کے چیئر مین فاروق فیصل خان ، صدرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ ، ایڈیٹر آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح شمشاد مانگٹ سمیت بڑی تعداد میں صحافیوں،مرحوم کے عزیز واقارب اور شہریوں نے شرکت کی مرحومکی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل آج دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ گوالمنڈی میں ادا کی جائے گی

اتوار 16 جولائی 2017 21:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) سینئر صحافی ، مصنف ،کالم نگار،روزنامہ نوائے وقت کے بیوروچیف ،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹ (دستور)کے سابق صدر،ممتاز سماجی شخصیت اورایکسپریس نیوز چینل کے رپورٹر عمران اصغر کے والد محمد اصغر شادکی نماز جنازہ اتوار کے روزدن 11بجے گوالمنڈی عیدگاہ میں ادا کی گئی مرحوم کوشاہ بخاری قبرستان نزد پوڑی پل صدرمیں سپرد خاک کر دیا گیا قبل ازیں نماز جنازہ میں سینیٹرچوہدری تنویر ، میئر راولپنڈی سردار نسیم احمد خان ، سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی ، وائس چیئر مین واسا ضیا اللہ شاہ، سابق ایم ڈی بیت المال زمرد خان ، سابق سی ٹی او اشیاق شاہ ، رہنما پی ٹی آئی زاہد کاظمی ، تاجر رہنمائوں شاہد غفور پراچہ ، شرجیل میر ، بلدیاتی نمائندوں، اساتذہ ،وکلا، جرنلسٹ پینل کے چیئر مین و ڈائریکٹر نارتھ 24نیوزفاروق فیصل خان ، صدرپاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ افضل بٹ ، ایڈیٹر آن لائن نیوز ایجنسی و روزنامہ جناح شمشاد مانگٹ سمیت صحافیوں ، سیاسی و سماجی شخصیات ،مرحوم کے عزیز واقارب اور شہریوںکی بڑی تعداد نے شرکت کی اصغر شاد طویل علالت کے بعد ہفتہ کے روز قائد اعظم انٹر نیشنل ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے مرحومکی روح کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل آج (بروزپیر)دن گیارہ بجے ان کی رہائش گاہ گوالمنڈی میں ادا کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :