سکردو شہر میں اوقات آذان میں بجلی کی پُر اسرار گمشدگی معمول بن گئی
تازہ ترین : 1

سکردو شہر میں اوقات آذان میں بجلی کی پُر اسرار گمشدگی معمول بن گئی

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)سکردو شہر میں آذان کے اوقات میں بجلی کی پُر اسرار گمشدگی معمول بن گئی ،صارفین حیران و پریشان ہیں،تفصیلات کے مطابق سکردو میں ہونے والی شدید گرمی کے باعث گلیشئروں اور برف کے پگھلائو سے تمام ندی نالے بپھر گئے ہیں اور سدپارہ ڈیم میں گزشتہ سالوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے جہاں روزانہ تقریباً5سے 6فٹ پانی سطح بلند ہو رہی ہے لیکن شام ڈھلنے سے لیکر آذان کے اوقات میں بجلی پُر اسرار طور پر بند ہو جاتی ہے برقیات کے شکایت آفس فون کریں تو وہاں سے رٹارٹا یا جواب ملتا ہے کہ اوپر سے بجلی بند ہو گئی ہے صارفین بجلی کی پُر اسرار طریقے سے گمشدگی پر حیران و پریشان ہیں کہ آخر ہو کیا رہا ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:20:39

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں