گلوٹ سکردو روڈ کی بندش کے باعث شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران ،پیٹرول پمپوں ..
تازہ ترین : 1

گلوٹ سکردو روڈ کی بندش کے باعث شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران ،پیٹرول پمپوں کے سامنے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)جگلوٹ سکردو روڈ کی بندش کے باعث شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران ،پیٹرول پمپوں کے سامنے گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔تفصیلات کے مطابق جگلوٹ سکردو روڈ لینڈ سلائینڈینگ کے باعث تقریباً ایک درجن مقامات پر ٹریفک کیلئے بند ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہر میں پیٹرولیم مصنوعات کا بحران سر چڑھ کر بول رہا ہے ۔شہر کے تقریباً سارے پیٹرول پمپ سے پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے پیٹرولیم کی تلاش میں گاڑی اور موٹر سائیکل سوار لمبی قطاروں میں خبل کر رہے ہیں۔ تشویش ناک امر یہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی بحران سے نمٹنے کی کوئی پالیسی منظر عام پر نہیں آئی ہے ۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:20:37

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں