کچلاک میں بم ڈسپوزل حکام نے موٹرسائیکل میں نصب5 سے 6 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا ..
تازہ ترین : 1

کچلاک میں بم ڈسپوزل حکام نے موٹرسائیکل میں نصب5 سے 6 کلو وزنی بم کو ناکارہ بنادیا

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک میں بم ڈسپوزل حکام نے موٹرسائیکل میں نصب بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو کچلاک بازار میں موٹرسائیکل میں بم نصب ہونے کی اطلاع پر پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر خالی کرادیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر موٹرسائیکل میں نصب 5 سے 6 کلو وزنی بم کو برآمد کرکے ناکارہ بنادیا ، اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جارہی ہے ۔
وقت اشاعت : 16/07/2017 - 21:20:33

اپنی رائے کا اظہار کریں