ڈیرہ مرادجمالی، کچھی پل کے مقام پر کارموٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے الٹ گئی باپ بیٹے سمیت 3افرادزخمی

اتوار 16 جولائی 2017 21:20

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) ڈیرہ مرادجمالی کے قریب کچھی پل کے مقام پر کارموٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے الٹ گئی باپ بیٹے سمیت تین افرادزخمی ہوگئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیاگیا صدرپولیس تھانہ کی حدودکچھی پل کے مقام پر ایک تیزرفتارکارمخالف سمت سے آنے والے موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی جس کے نتیجے میں باپ بیٹے سمیت تین افرادشدیدزخمی ہوگئے زخمیوں میں میر احمد،شاہ زیب اورعبدالولی شامل ہیں جنہیں پولیس نے موقع پر پہنچ کر سول ہسپتال منتقل کردیا اورواقعے کے بارے میں مزیدتفتیش کررہی ہے ۔