پیپلزپارٹی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کویکسر مسترد کرتاہوں‘ جوبھی پارٹی ہراجاتی ہے وہ اس قسم کی الزامات لگاتی ہے ،صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید جعفر

اتوار 16 جولائی 2017 21:10

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) صوبائی الیکشن کمشنر محمد نعیم مجید جعفرنے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے دھاندلی کے الزامات کویکسر مسترد کرتاہوں جوبھی پارٹی ہراجاتی ہے وہ اس قسم کی الزامات لگاتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے اتوار کو اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی الیکشن کمیشن نے شفاف طریقے سے این اے 260 کے ضمنی ا نتخابات کویقینی بنایا‘ تمام پارٹیوں کی طرف سے صوبائی الیکشن کمیشن کے کردار کو سراہاگیاہے ۔انہوںنے کہاکہ جو بھی پارٹی ہراجاتی ہے تو اس قسم کے الزامات لگاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :