این اے 260 کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کااعلان

جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میر محمد عثمان بادینی نے 44610 ووٹ لیکر کامیاب

اتوار 16 جولائی 2017 21:10

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) صوبائی الیکشن کمیشن کی طرف سے این اے 260 کوئٹہ چاغی کے ضمنی انتخابات کے غیرسرکاری و غیر حتمی نتائج کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام کے امیدوار میرمحمدعثمان بادینی نے 44610 ووٹ لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

اسی طرح بلوچستان نیشنل پارٹی کے امیدوار میربہادر خان مینگل نے 37481 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پشتونخوامیپ کے امیدوار جمال خان ترکئی نے 20485 ووٹ لے کر تیسر ے نمبر رہئے اسی طرح پیپلزپارٹی کے امیدوارعمیر محمدحسنی 19840 ووٹ لے کر چوتھے نمبرپر رہئے ، جمعیت علماء اسلام نظریاتی کے امیدوار قاری مہر اللہ نے 1883 ووٹ حاصل کئے ۔

آصف بلوچ 644 ،حاجی رضا خلجی 98 ،سید گلزارشاہ 90 ،سید طاہرشاہ 102 ،ظاہرشاہ 159 ،ملک پیرداد 469 ،ملک ابراہیم کاسی 95 ،منیر احمد بلوچ 2825 ،محمد عثمان پرکانی 167 جبکہ شیر محمدنے ایک ووٹ حاصل کیا ۔الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق این اے 260 کوئٹہ چاغی ٹوٹل رجسٹرڈ 460202 ووٹرز ہیں جن میں274367 مرد ووٹرز جبکہ 185835 خواتین ووٹرز ہیں جن میں 86874 مرد ووٹرز نے جبکہ 46603 خواتین ووٹرز نے اپنی حق رائے دہی استعمال کیا۔اس طرح ضمنی انتخابات میں 29 فیصد ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا۔

متعلقہ عنوان :