گوجرخان میں باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا

اتوار 16 جولائی 2017 21:00

گوجر خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) گوجرخان میں باپ اور بیٹے کو فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ لاشیں نواحی قصبہ کے ویرانے میں پھینک دی گئیں۔ جیب سے شناختی کارڈ اور تین لاکھ روپے نقدی نکلی، پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گوجرخان جنڈ نجار کوری کے قریب ویرانے سے محمد شبیر اور مدثر شبیر کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو رشتے میں باپ بیٹا ہیں۔

اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گوجرخان موقع پر پہنچ گئی۔ دونوں کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتولین کی جیب سے شناختی کارڈ اور تین لاکھ نقدی بھی برآمد ہوئی۔ پولیس تھانہ گوجرخان مصروف تفتیش ہے‘ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچا دیا گیا ہے۔ رات گئے تک ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :