کوہاٹ پولیس نے رواں سال سنگین مقدمات میں مطلوب 250خطرناک اشتہاریوں سمیت 2845ملزمان گرفتارکرلیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

کوہاٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) کوہاٹ پولیس نے رواں سال سنگین مقدمات میں مطلوب 250خطرناک اشتہاریوں سمیت 2845ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔انسداد جرائم کی خاطر جاری کاروائیوں میں مجرمانہ سرگرمیوں کے مرتکب 20افغان باشندوں کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جبکہ مختلف نوعیت کے 2742مقدمات درج کرکے داخل عدالت کردئیے گئے ہیں۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف شہر اور مضافات کے مختلف علاقوں میں 178مقامات پر سرچ آپریشنز کے دوران بڑی مقدار میںگولہ بارود، غیر قانونی اسلحہ و منشیات اور متعدد مشکوک گاڑیاں برآمد کرکے سینکڑوں مشتبہ افراد کو حراست میںلیا گیا ہے۔امن عامہ کے قیام اورہشتگردی کے سد باب کے پیش نظر منعقدہ آپریشنز میں خیبر پختونخوا حکومت کی نئے قانون سازی کے مطابق سیکیورٹی ایکٹ کے تحت درج 98مقدمات میںنامزد 360غیر مقامی افراد کو پابند سلاسل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے دفتر سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سال رواں کے دوران ضلعی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات اور عوامی روابط کے ذرائع سے ملنے والی معلومات کی بنیاد پرشہر اور مضافات کے مختلف مقامات پر 178سرچ آپریشنز کا انعقادکیا اور اس دورانئے میں 250خطرناک اشتہاری مجرمان کو گرفتار کرلیا جن میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی وارداتوں کے 4،قتل کی مقدمات کے 75،اقدام قتل کے 32 ،اغوائیگی کے 12،ضرر کے 4، رہزنی کے 11،نقب زنی کے 2،چوری کے 6،بھتہ خوری کے 2،منشیات فروشی کے 16،قمار بازی کے 2،ہوائی فائرنگ کے 3،بجلی چوری کے 2،لوکل اینڈ سپیشل لاء کے 5اور دیگر سنگین مقدمات میں نامزد 56اشتہاری مجرمان شامل ہیں۔

پولیس نے مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف سال رواں کے دوران بھتہ خوری اور دیگر سنگین وارداتوں کے ارتکاب کے بعد روپوش ہونے والی20افغان باشندوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے جو عدالتوں سے اشتہاری قرار دئیے جا چکے تھے۔امن وامان کے قیام اور جرائم پیشہ افراد کی سرکوبی کیلئے پولیس نے رواں سال شہر اور دور دراز کے علاقوں میںتلاشی آپریشن کی کاروائیوں کے دوران ناجائز اسلحہ و منشیات رکھنے اور دیگر معاشرتی جرائم میں ملوث 2845ملزمان کو بھی حراست میں لیکر مجموعی طور پر 2742مقدمات متعلقہ تھانوں میں درج کرکے سماعت کیلئے داخل عدالت کردئیے ہیں ۔

اسی طرح دہشتگردی کے خطرات کے پیش نظر مشتبہ دہشتگردوں کی تلاش میںمنعقدہ آپریشنز میں پولیس نے مختلف علاقوں میںچیکنگ کے دوران مخصوص سیکیورٹی قوانین کی رو سے قانون شکن عناصر کے خلاف کاروائی عمل میں لاتے ہوئے مقامی تھانوں سے رجسٹریشن کئے بغیر 360غیر مقامی افراد کے خلاف مقدمات قائم کئے اور انہیں چھان بین کیلئے حراست میں لیکر پابند سلاسل کیا۔

پریس ریلیز میں درج معلومات کے مطابق پولیس نے سال رواں کے اوائل سے اب تک مختلف کاروائیوں کے دوران زیر حراست ملزمان کے قبضے سے مجموعی طور پر 27دستی بم،1ریموٹ کنٹرول بم،1راکٹ شیل،3کلوگرام بارودی مواد، 5ڈیٹونیٹر، 120کلاشنکوف،10کلاکوف،175شاٹ گن،66رائفل،735پستول، 1406 چارجرز، 6 خنجر، 40000 (چالیس ہزار) مختلف بور کے کارتوس،95ہزار کلوگرام چرس،33کلو گرام افیون، 12 کلوگرام آئس،25کلو گرام ہیروئن ،520بوتل شراب اور مختلف قسم کی چھوٹی بڑی 27مشکوک گاڑیاں جن میں موٹر سائیکلیں بھی شامل ہیں برآمد کرکے قبضے میں لے لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :