خیرپور مچھلیوں کے تالاب میں ٹھیکیدار کی جانب سے مالک کو رقم نہ دینے پر تالاب میں زہر دیکر لاکھوں مچھلیاں مار دیں

دو سالہ ٹھیکے پر مچھلیوں کا تالاب ٹھیکے پر دیا تھا جس کے دو سال مکمل ہونے پرٹھیکیدار نے تالاب میں زہر دیکر مچھلیاں مار دیں

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

خیرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) خیرپور مچھلیوں کے تالاب میں ٹھیکیدار کی جانب سے مالک کو رقم نا دینے پر تالاب میں زہر دیکر لاکھوں مچھلیاں مار دیں پولیس کو تالاب مالک کے خلاف مقدمہ درج کرنے پر دبائو ،دو سالہ ٹھیکے پر مچھلیوں کا تالاب ٹھیکے پر دیا تھا جس کے دو سال مکمل ہونے پرٹھیکیدار نے تالاب میں زہر دیکر مچھلیاں مار دیں رقم نا دینے پر الزام لگا رہا ہے تالاب کا مالک تفصیلات کے مطابق خیرپور کی تحصیل کوٹڈیجی کے گائو ں جسکانی میں رئیس غلام قاسم جسکانی کے مچھلیوں کے تالاب پر ٹھیکیدار انور علی بپڑ نے دو سالہ ٹھیکہ مکمل ہونے پر ٹھیکے کی رقم نا دینے پر زہر دیکر لاکھوں مچھلیوں کو مار دیا اور الزام مالک پر لگا کر پولیس پر تالاب مالک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے دبائو ڈالنے لگا اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر رئیس غلام قاسم جسکانی نے بتایا کہ علی حسن بپڑ کو ہم نے دو سال کیلئے مچھلیوں کا تالاب 9لاکھ روپے ٹھیکے پردیا تھا جس کے دو سال مکمل ہونے پر اس نے ہمیں ساڑھے چار لاکھ روپے کا چیک دیا تھا اور کہا تھا کہ باقی رقم چند دنوں میں ادا کردی جائے گی مگر ٹھیکیدارنے مچھلیوں کے تالاب میں زہر ددیکر تمام مچھلیوں کو مار دیا اور ہم پر الزام لگا رہا ہے کہ ہم نے زہر دیا ہے وہ تالاب کا مالک ہے تالاب مالک نے مزید بتایا کہ انور علی بپڑ کی جانب سے ساڑھے چار لاکھ روپے کا چیک ابھی تک پاس نہیں ہو سکا ہے جو ہمارے پاس موجود ہے جس کے خلاف ہم عدالت میں جائیں گیاانہوں نے وزیراعلیٰ سندھ،وزیر داخلہ سندھ، آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی سکھر ،ایس ایس پی خیرپور سے مچھلیوں کے تالاب میں زہر دینے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔