ہالا کے قریب نیشنل ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ ایک جاں بحق 20 سے زائد زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

ہالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) ہالا کے قریب نیشنل ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی مسافر کوچ کو حادثہ ایک جاں بحق 20 سے زائد زخمی ہسپتال منتقل۔

(جاری ہے)

ہالا کے قریب کھنڈو نیشنل ہائی وے پر سکھر سے کراچی جانے والی باراتیوں سے بھری مسافر بس JE-6633 الٹنے کے باعث ایک مسافر جان بحق ہونے کا اطلاع موصول ہوا ہے جبکے آصف یوسف،کامران،مسماکیول بنت اسلم،سونیہ،مسما شکیلا سمیت 20 افراد میں خواتین بچے جوان زخمی ہوگئے جنہیں مقامی اور حیدرآباد ہسپتال منتقل کیا گیا ، زخمی مسافروں کا کہنا تھا کے موٹر وے پولیس غیر فعال ہونے کے باعث حادثات روز کے معمول بن چکے ہیں اکثر مٹیاری ضلع میں گاڑیوں کے چلنے پر کوئی قوانین نہیں ہے ٹرالر ڈرائیور نشہ پی کر گاڑی چلاتے ہیں جس کے باعث حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :