بلدیہ کی فوج اور میئرکے دعوئوں کے باوجودبارش شہریوں کے لیے زحمت ثابت ہوئی ہے ، امیر جماعت اسلامی حیدرآباد

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) جماعت اسلامی ضلع حیدرآبادکے قائم مقام امیر عقیل خان نے کہاہے کہ بلدیہ کی فوج اور میئرکے دعوئوں کے باوجودبارش شہریوں کے لیے زحمت ثابت ہوئی ہے نکاسی آب اور صفائی کی پہلے ہی صورتحال خراب تھی بارش نے صورتحال مزیدگھمبیر بنادی ہے۔ایک بیان میں قائم مقام امیرضلع نے کہاکہ بھاری بھرکم فنڈ اور ملازمین کی فوج ہونے کے باوجودبلدیہ کی کارکردگی صفرہے شہر اور لطیف آبادمیں سیوریج اور صفائی کی ابترصورت حال کاشکارہیں بارش کے قبل ہی شہرکی متعددمعروف شاہراہیں سیوریج کے پانی میں ڈوبی ہوئی تھیں گندگی اور کچرے کے ڈھیر نے سڑکوں کوگھیرے ہوئے ہے سڑکیں خستہ حال ہیں مین ہول غائب ہیں پوراسال گزرنے کے بعد سڑکوں کی تعمیر ومرمت مئی جون میں شروع کی گئی تھیں فنڈٹھکانے لگانے کے بعد تعمیرومرمت کاکام بھی مکمل نہیں ہوسکا، انہوں نے کہا کہ بارش سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اورمیئر نے دعویٰ کیاتھاکہ باران رحمت کوزحمت نہیں بننے دیں گے عملاً اس کے برعکس ہوا،پانی سڑکوں پر کھڑاہے نالوں صورتحال جوں کی توں ہے کیچڑ اورکچرے کے ڈھیر جگہ جگہ موجودہیں۔

(جاری ہے)

ملازمین کی فوج اور انتظامی اختیارات سے بیشتر مسائل باآسانی حل ہوسکتے ہیں لیکن انتظامی صلاحیت کافقدان اور اختیارات کاروناشہریوں کے مسائل حل کرنے میں رکاوٹ ہے، انھوں نے کہاکہ جس طرح بلدیہ کے وسائل اور ملازمین کوماضی میں پارٹی جلسوں اورکاموں کے لیے استعمال کیاجاتارہاہے اسی طرح شہرسے سیوریج اورصفائی کے لیے بھی استعمال کیاجاناچاہیے۔

متعلقہ عنوان :