ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر مصطفی کمال کا اظہار افسوس

مون سون بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آگئی،گھروں، دفاتر، اسپتالوں اور عبادتگاہوں میں پانی داخل

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) چیئرمین پاک سر زمین پار ٹی سید مصطفی کمال نے ملک بھر میں حالیہ بارشوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر دکھ و افسوس کا اظہارکرتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری بحالی اور امداد کا انتظام کیا جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی، برساتی نالوں میں طغیانی آ گئی ہے جس کی وجہ سے گھروں، دفاتر، اسپتالوں اور عبادتگاہوں میں پانی داخل ہوگیا ہے اور عوام حکومتی و انتظامی نا اہلی کی وجہ سے اپنی مدد آپ کے تحت ریلیف کے کام کرنے پر مجبور ہیں ، بیشتر دیہی علاقوں میں زندگی کا پہیہ جام ہوکر رہ گیا ہے اور شہری علاقوں میں بھی بارشوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی. انہوں نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہروں کی عمارتوں میں دراڑیں پڑ گئی ہیں اس لئے وفاقی و صوبائی حکومتیں ممکنہ حادثے سے بچنے کے لیے مذکورہ خستہ حال عمارتوں کو خالی کروائے تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہوسکی. سید مصطفی کمال نے کہا کہ مون سون کی بارشوں کی پیشگی اطلاعات کے باوجود پورے ملک میں حفاظتی اقدامات نہیں کئے گئے جو قابل مزمت ہے جبکہ پورے ملک میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات سے مستقل طور پر بچنے کے لئے مثر حکمت عملی کی ضرورت ہی. انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی، صوبائی اور شہری حکومتیں بارش کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال نہ کریں اور فوٹو سیشن کے بجائے عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے بروقت انتظامات کر کے اپنے فرائض کی انجام دہی کریں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات میں کمی ممکن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :