چودھری نثارنے سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ پرجاکرفاتحہ خوانی کی

اتوار 16 جولائی 2017 20:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے سینئر صحافی اصغر شاد مرحوم کی رہائشگاہ پرجاکرفاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں چودھری نثارعلی خان نے کہاکہ مرحوم اصغر شاد ایک انتہائی اچھے ، نفیس انسان اور کھرے صحافی تھے۔ انہوں نے نہ صرف صحافت کے شعبے میں اعلی روایات اور معیار چھوڑا ہے بلکہ اپنی ذاتی زندگی میں ایک عمدہ اور اچھے انسان ہونے کے نقوش چھوڑے ہیں۔