قصور،کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہو رہی ہیں، حسن علی خان

اتوار 16 جولائی 2017 20:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء)کرپٹ حکمرانوں سے نجات کیلئے تمام سیاسی پارٹیاں یکجا ہو رہی ہیں،ملکی دولت لوٹنے والوں سے اگر پائی پائی وصول کر لے جائیں تو ملک حقیقی ترقی کر سکتا ہے، جی آئی ٹی رپورٹ نے شریف برادران کو بے نقاب کر دیا ہے، پانامہ چور حکمران اب احتساب سے بچ نہیں سکتے اس دفعہ قوم شریف برادران کو جدہ بھاگنے نہیں دے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار رہنما تحریک انصاف حسن علی خان نے اپنے ایک بیان میں کیا، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے نواز شریف اور ان کے بچوں کی کرپشن سے پردہ اٹھا دیا ہے، ان کے درباری جتنے مرضی جھوٹ بول لیں قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے، کرپشن کے خاتمے اور کڑے احتساب سے ہی ملک میں خوشحالی آئے گی،عوام کی زندگیوں میں بہتری اور ملک میں قانون کی بالادستی ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ حکمرانوں کے پاس اقتدار چھوڑنے کے سوا کوئی راستہ نہیں بچا، شریف برادران نے قوم کے اعتماد کو ٹھس پہنچائی تاریخ انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان 21سالوں سے کرپشن کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیں۔