قصور،علاقہ میں بدبو و تعفن پھیلانے والے فارم کو محکمہ حولیات کی طرف سے وارننگ

اتوار 16 جولائی 2017 20:41

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) علاقہ میں بدبو و تعفن پھیلانے والے فارم کو محکمہ حولیات کی طرف سے وارننگ، ایک ہفتہ کے اندر اندر مردہ مرغیوں کو علاقہ سے اٹھانے اور آئندہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے تلف کرنے کا حکم،پولٹری فارم مالکان باز نہ آئے تو پولٹری فارم کو سیل کر دیں گے۔

(جاری ہے)

محکمہ موحولیات قصور کے انسپکٹر محمد رفیق نے عوامی شکایات پر پکی حویلی کے قریب پولٹری فارم پر چھاپہ مارا اور مردہ مرغیوں کو غیر قانونی طور پر زمین میں معمولی مٹی ڈال پر دبانے پر وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے انداز میں مردہ مرغیاں زمین میں دبانے سے بدبواور تعفن پھیلا ہوا ہے ایک ہفتہ کے اندر اندر بوبد اور تعفن کی وجہ بننے والی مردہ مرغیوں کو اٹھایا جائے اور آئندہ قانونی تقاضے پورے کئے بغیر اگر مردہ مرغیاں تلف نہ کی گئی تو پولٹری فارم کو سیل کر دیاجائے گا۔