قصور،جس شہر کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں اسکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں، حاجی ایاز احمد خان

حکومت نوجوانوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے، چئیرمین میونسپل کمیٹی کا تقریب سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

قصور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) جس شہر کے گرائونڈ آباد ہوتے ہیں اسکے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔حکومت پاکستان نوجوانوں کو صحت مند معاشرہ فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے ۔ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی قصور کے چئیرمین حاجی ایاز احمد خان نے پاکستانی کرکٹر فہیم اشرف ،شیخ سعد وسیم ، وائس چئیرمین احمد لطیف کے ہمراہ نصرت اسٹیڈیم سہاری روڈ میں راجہ چیمپئین ٹرافی ٹورنامنٹ کرکٹ میچ کے فائنل کے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرتے ہوئے خطاب میں کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ شہر کے دیگر کونسلرز ذوالفقار علی ،مہر جمشید ، راجہ عبدالقدوس صابر،تنویر شاہد، ملک عارف علی ودیگرنمائندہ شخصیات نے بھی شرکت کی ۔حاجی ایاز احمد خان نے مزید کہا کہ تحصیل میونسپل کی جانب سے قصور میں کھیلوں کے فروغ کیلئے 10لاکھ روپے سے زائد کا بجٹ پاس کیا گیا ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل گمراہی کے گھپ اندھیروں سے نکل کر پڑھائی کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں زور آزمائی کے شوق کو ترجیح دے سکیں اور آج فہیم اشرف جیسی نوجوان شخصیت نے جس طرح ہمارے ملک کانام روشن کرکے قصور کا سر فخر سے بلند کیا ہے ہماری نوجوان نسل اسی طرح ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے قابل ہوسکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قصور کی ذرخیز دھرتی نے بہت جراء ت مند اور دلیر افراد کو جنم دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :