Live Updates

انشاء اللہ وزیراعظم نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے، عمران خان پاگل خانے ضرور جائیگا

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

انشاء اللہ وزیراعظم نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے، عمران خان پاگل خانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا ء اللہ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ وزیراعظم نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے بلکہ عمران خان پاگل خانے ضرور جائیں گے، اتوار کے روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر پر اپنے ردعمل میں وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان کی خوشیاں منانے کی باتیں پاگل پن ہیں وقت سے پہلے خوشیاں منانے کی باتیں کرنا کوئی پاگل پن ہی کر سکتا ہے، نواز شریف کہیں نہیں جائیں گے لیکن عمران خان پاگل خانے ضرور جائیں گے، واضح رہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اپنی تقریر میں کہا کہ خوشیاں منانے کارکنوں کو دعوت دوں گا، نواز شریف اس بار جدہ یا دبئی نہیں جائیں گے نواز شریف اڈیالہ جیل جائیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات