حیدرآباد,متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا بارشوں میں نشیبی علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ

عوامی خدمت میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں,زبیر احمدخان

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) حیدرآباد ڈسڑکٹ کمیٹی اراکین اور حق پرست ارکان صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی ،زبیر احمدخان نے حیدرآباد میں ہونے والی بارشوں میں نکاسی آب کے حوالے میں حیدرآباد کے نشیبی علاقوں اور پمپنگ اسٹیشنوں کا دورہ کیا ۔اس موقع پر لطیف آباد ،حالی روڈ وددیگر علاقوں کے حق پرست بلدیاتی نمائندے بھی انکے ہمراہ تھے ۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائم خانی نے واساافسران کو جلد سے جلد بارشوں کے پانی کی نکاسی کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر میں نکاسی آب کیلئے واسااپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کریں اور شہر میں ہونے والی باران رحمت کو شہریوں کیلئے زحمت نہ بننے دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر حق پرستوں کا شہر ہے اور اس شہر کو لاورث سمجھنے والے ہوش کے ناخن لیں ۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی زبیر احمدخان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عوامی خدمت میں غفلت اور لاپرواہی برتنے والے افسران فوری طور پر اپنا قبلہ درست کرلیں۔انہوں نے کہاکہ بارشوں میں نکاسی آب سے مسا ئل پیدا ہوئے تو حق پرست عوامی نمائندے اور عوام افسران کا محاسبہ کریں گے اور انہیںنشان عبرت بنادیں گے ۔

متعلقہ عنوان :