حیدرآباد,پی پی پی حکومت عوام دشمن حکومت ہے جوعوام کو صرف مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے , سید وسیم حسین

شہر کو تباہی کے دھانے پہچانے والے سندھ پر قابض پی پی پی حکمران ہے حق پرست رکن قومی اسمبلی کی عو ام سے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) پی پی پی حکومت عوام دشمن حکومت ہے جوعوام کو صرف مسائل کی دلدل میں دھکیلنا چاہتی ہے ۔ان خیالات کا اظہار حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے حیدرآباد میں ہونے والی بارشوں میں حق پرست عوامی نمائندوں اور ایم کیوایم کے کارکنان کی جانب سے نکاسی آب اورعوامی ریلیف کے کاموں میں حصہ لیتے ہوئے عوام سے گفتگو میںکیا ۔

اس موقع پر ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ آرگنائزنگ کمیٹی اراکین اور حق پرست ایم پی اے دلاور قریشی بھی انکے ہمراہ تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ حیدرآباد شہر کو تباہی کے دھانے پہچانے والے سندھ پر قابض پی پی پی حکمران ہے جو فراہمی و نکاسی آب کے مسائل بھی حل نہیں کرسکتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر ایم کیوایم کا شہر ہے اور اس شہر کی عوام ہر مصائب و مشکل سے نجات دلوانا حق پرست نمائندوں کی اولین ترجیح ہے۔

اس موقع پر حق پرست رکن صوبائی اسمبلی دلاور قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حیدرآباد شہر کی تعمیر و ترقی کے دشمن اب اس شہر کو نکاسی آب کے مسائل میں مبتلاکرکے تباہ کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ پی پی پی حکومت اگر عوام دشمن ہے تو ایم کیوایم کی اپوزیشن عوام دوست ہے جو حیدرآباد کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوامی نمائندے بارشوں میں متحرک ہیں جو خود اپنے شہر کی نکاسی آب کے کام کررہے ہیں ۔