ْحیدرآباد, سندھ میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کومستقل نہ کئے جانے کیخلاف پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

اتوار 16 جولائی 2017 20:40

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) آل سندھ کنٹریکٹ ڈائریکٹرز فورم کی جانب سے سندھ میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کومستقل نہ کئے جانے کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر عبدالقدیر ، ڈاکٹر مظفر حسین، ڈاکٹر تاج محمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے محکمہ صحت کی انتظامیہ کو متنبہ کیا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل نہ کیاگیا تو پھر پورے سندھ میں احتجاج کیاجائیگا، روزانہ دو گھنٹے او پی ڈی کا بائیکاٹ کیا جائیگا اور ایک ہفتے کے بعد کراچی پریس کلب کے سامنے دھرناد یا جائیگا اور تادم مرگ بھوک ہڑتال کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ 2014ء میں بھرتی کئے گئے کنٹریکٹ ڈاکٹرز کے ساتھ مسلسل ناانصافی کی جارہی ہے ۔ سندھ کے تمام ہسپتالوں میں کام کرنے والے یہ ڈاکٹرز روزانہ 200مریضوں کو چیک کرتے ہیں لیکن انہیں مستقل نہیں کیا جارہا ۔ لہٰذا سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے بل پاس کرکے ایمرجنسی بنیادوں پر انہیں بھرتی کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :