ممبرصوبائی کونسل مسلم لیگ ن ملک پرویز حیدر کا راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو بنیادی طبی سہولیات کی عد م دستیابی پر تشویش کا اظہار

اتوار 16 جولائی 2017 20:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) صوبائی کونسل کے ممبر ملک پرویز حیدر نے راولپنڈی کے سرکاری ہسپتالوں میں عوام کو طبی بنیادی سہولتوں کے فقدان اور ادویات کی عد م دستیابی ، ڈاکٹروں کے غیر شائستہ روئیے پر گہر ی تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کے احکامات کے باوجود مریضوں کو صحت کی بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں ناکا م ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

بروز اتوار انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بے نظیر ہسپتال میں سی ٹی سکین مشین دو ماہ سے خراب پڑی ہے ہولی فیملی ہسپتال کے بیسمینٹ میں بارش کے پانی بھر جا نے کی وجہ سے لیبارٹری ٹیسٹ کا سارا نظا م درہم برہم ہوچکا ہے ہسپتالوں کی اہم پوسٹوں پر میرٹ کی بجائے سفارشی ، پرچی مافیا اور سرکاری رشوت کے طور پر افسران تعینات کئے گئے ہیں پنجاب ہیلتھ ٹاسک فورس اور معائنہ کمیشن فائل ورک تک محدود ہیں انہیں سرکاری ہسپتالوں کے ہنگامی دورے کرکے دیکھیں کے ہسپتال کے برآمدوں میں مریض کیسے سک سک کر مر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :