سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کا سیاسی منظر نا مہ تبدیل کر دیگا،اقبال سبحانی

اتوار 16 جولائی 2017 20:31

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف صوبائی حلقہ پی پی 12کے راہنما اقبال سبحانی نے کہاکہ سپریم کورٹ کا فیصلہ ملک کا سیاسی منظر نا مہ تبدیل کر دیگا کرپشن، لوٹ مار، منی لانڈرنگ کی چھتری کے تلے عیش کرنے والوں کا بوریا بسترا گو ل ہوجائے گا شریف ما فیا کو ملکی تاریخ میں کرپٹ ترین شخص کے طور پر یاد رکھا جائے گا، قائد تحریک انصاف عمران خان کی بھرپور کاوششوں کی بدولت وقت کے فرعونوں کے در و دیوار ہلا دئیے ہیں مسلم لیگ (ن) نے سپریم کورٹ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو پاکستا ن تحریک انصاف بھر پور دفاع کریگی۔

(جاری ہے)

بروز اتوار ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ پی پی 12 اقبال روڈ پر کارکنوں کی میٹنگ کے دوران کیا۔ انہوں نے کہاکہ قا ئد تحریک انصاف عمران خان اور ان کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کرپشن کیخلاف موثر انداز میں آواز اٹھا کر ملک کے ساتھ حقیقی وفاداری کا ثبوت دیاپاکستان تحریک انصاف کا یر کارکن قائد تحریک انصاف عمران خا ن کی کال پر اداروں کے دفاع کیلئے تیا رہے

متعلقہ عنوان :