پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خواتین پارلیمنٹیرئنزنے یوم آزادی دعائیہ تقریبات شروع کر دیں

وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کو ملک دشمنوں سے نجات دلائیں گے طاہرہ اونگزیب ، سیما جیلانی، زیب النساء اعوان، مسز تحسین فواد ، لبنی ریحان، نادیہ کلثوم کا خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کی خواتین پارلیمنٹیرئنز نے 70 ویںجشن آزادی کے موقع پر ملک و قوم کے استحکام ترقی ،خوشحالی اور جدو جہد آزادی کے عظیم رہنماوں و کارکنان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے دعائیہ تقریبات کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔بروز اتوار اس سلسلے میں یونین کونسل 29 کے چیئرمین جبران عباسی اور تحصیل رکن نادیہ کلثوم کے زیر اہتمام راولپنڈی میں دعائیہ تقریب منعقد ہوئی جس میں اراکین قومی اسمبلی طاہرہ اونگزیب ، سیما جیلانی، اراکین صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان، مسز تحسین فواد ، لبنی ریحان اور راولپنڈی کے بلدیاتی اداروں کی خواتین اراکین نے شرکت کی۔

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے طاہر ہ اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کا قیام اللہ تعالی کی رحمت ہے اور جس طرح پاکستان مسلم لیگ نے قیام پاکستان کی بنیادرکھی تھی اسی طرح وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف پاکستان کوملک دشمنوں سے نجات دلائیں گے اور سازشیوں کے حربے ناکام بنائیں گے جو پاکستان میں ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اراکین صوبائی اسمبلی زیب النساء اعوان، مسز تحسین فواد ، لبنی ریحان نے کہا کہ قوم قیام پاکستان کی 70 سالہ تقریبات جوش و خروش سے منائے گی اور فسادیوں کا کوئی وار کامیاب نہیں ہونے دے گی۔