اسلام آباد،پولیس کی جر ائم پیشہ عنا صر کیخلا ف مختلف کا رروائیاں، 06 ملزمان کو گرفتار ،منشیات ومال مسروقہ برآمد

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) وفاقی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلا ف مختلف کا رروائیوں کے دوران 06 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے چرس اور ما ل مسروقہ بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے ، تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں تیز کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ معاشرے کو جرائم پیشہ عنا صر سے پا ک کیا جا ئے ، ۔

ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے ، ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران06ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، تھا نہ تھا نہ کو رال پولیس کے ذوالفقار احمد اے ایس آئی معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزمہ صائمہ بی بی کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کھنہ پولیس کے دریا خان سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم حا مد اعجاز کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 130گرام چرس بر آمد کرلی۔ جبکہ غلا م محمد شاہ سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد لطیف سے 255گر ام چرس بر آمد کر لی ۔ تھا نہ کو ہسار پویس کے فتیح اللہ اے ایس آئی معہ ٹیم نے نے غیر خلاقی سر گر میو ں میں ملو ث تین ملزمات سحر ا نسیم ، فرخ خا ن اور زیبا کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیا ت فروشی کے دھند ے اور دیگر جر ائم میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :