اسلام آباد،تعمیروترقی کے مخالف میاں برادران کے ویژن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے،جے آئی ٹی پر پہلے روز سے اعتراض تھا اور آج بھی ہے، پاکستانی عوام وزیراعظم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) سازشوں سے نہیں گبھرائے گی

صدر لیبرونگ مسلم لیگ ن راجہ سفیر کا بیان

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لیبرونگ اسلام آباد کے صدر راجہ سفیر نے کہاہے کہ پاکستان میں احتساب کی زد میں صرف سیاسی لوگ ہی کیوں آتے ہیں،جے آئی ٹی پر پہلے روز سے اعتراض تھا اور آج بھی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) کسی بھی سازش سے نہیںگبھرائے گی اور عوامی خدمت کا مشن ہر قیمت پر جاری رکھاجائے گا۔

(جاری ہے)

بروز اتوار انہوں نیاپنے بیان میں کہا کہ پاکستان میں سیاسی استحکام ملکی معیشت،ترقی اور خوشحالی کیلئے ضروری ہے،تعمیروترقی کے مخالف میاں برادران کے ویژن کو سبوتاژ نہیں کرسکتے،پوری پاکستانی قوم وزیراعظم میاں نوازشریف کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،پاکستان کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے والے وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سازشیں کرنے والے پاکستان دشمن ہیں۔مسلم لیگی رہنماراجہ سفیر نے کہاکہ سی پیک کی تکمیل سے پاکستا ن میں معاشی انقلاب آئے گا مگر پاکستان مخالف قوتیں ملک میں سیاسی عدم استحکام ،افراتفری اور بے چینی پیدا کرکے پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنا چاہتی ہیں،پاکستانیوں کو سی پیک کی سزادی جا رہی ہے۔