جے آئی ٹی رپورٹ ملکی ترقی کیخلاف سازش ہے جوعوام اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنان کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے،مسلم لیگی رہنماسعیدہ مشتاق کا بیان

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین اسلام آباد کی سنیئر نائب صدر بیگم سعیدہ مشتاق نے کہاکہ جے آئی ٹی رپورٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) اور وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سازش نہیں بلکہ یہ ملک پاکستان اس کی ترقی اور سلامتی کیلئے ایک بڑی سازش ہے جسے عوام اور کارکنان مسلم لیگ(ن) کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

بروز اتوار انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے وقت میں یہ سازش کی گئی جب پاکستان ترقی کی منازل طے کررہاتھا ،پاکستان سے تمام بحران ختم ہو رہے تھے،پاکستان میںامن بحال ہو رہا تھا،دہشتگرد پاکستان کوچھوڑ کر فرارہو رہے تھے مگر کارکنان مسلم لیگ(ن) او رعوام ایسی کسی سازش کو کامیاب نہیںہونے دیںگے جو ملک پاکستان اور اس کی سالامتی کے خلاف ہوجے آئی ٹی ہو یا کوئی اورطاقت کوئی بھی قائد پاکستان مسلم لیگ(ن) اور مسلم لیگ(ن) کے خلاف سازش کرے گاہم اس کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ہوں گے ،سعیدہ مشتاق نے اپنے بیان میں کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ منتخب عوامی حکومت پر شب خون مارے گا، قائدو وزیراعظم میاں نوازشریف کے خلاف سازشیں پہلے بھی ہوتی رہی ہیں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے اور ہم ان سازشوں سے گبھرانے والے نہیں ہیں،ہم سرخروہونگے،وزیراعظم میاںنوازشریف نے کھربوں روپے کی انویسٹمینٹ ملک میں لائی ہے اور ہمارا ملک ترقی یا فتہ ملکوں کی لسٹ میں آگیا ہے مگر مخالفین کو یہ کسی صورت بھی برداشت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں اس سازش کو بے نقاب کریں گے جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہم ناکام ہوں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہی رہے گی کیونکہ ملک کی 20کروڑ عوام ہمارے ساتھ ہیں، اگر ضرورت پڑی تو قائد میاں نوازشریف کی ایک کال پر ہم بھرپور طریقے سے باہرنکلیں گے جس سے مخالفین کو کہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔

متعلقہ عنوان :