جے آئی ٹی رپورٹ تضادات کا مجموعہ ہے،پانامہ رپورٹ میں کچھ نہیں،بیگم شاہدہ قدیر

مفروضوں پروزیراعظم میاں نوازشریف کی کردارکشی کی جا رہی ہے، مسلم لیگی رہنما

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کی سنیئر نائب صدر بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ سازشی عناصر پہلے کی طرح ناکام ہونگے،وزیراعظم میاں نوازشریف کسی صورت جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے،یہ سازش کوئی نئی نہیں بلکہ ہر دورمیں ملکی ترقی روکنے کیلئے بین الاقوامی قوتو ں نے ہمارے ملک کے لوگوں کو استعمال کیا،وزیراعظم میاں نوازشریف سی پیک منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے،وزیراعظم کا خواب دیکھنے والے خان صاحب ابھی آرام کریں۔

بروز اتوار بیگم شاہدہ قدیر اپنے بیان میں کہا کہ وزیراعظم میاں نوازشریف20کروڑ عوا کے دلوں کی دھڑکن ہیں،پانامہ پانامہ کا شور مچانے والے رپورٹ اٹھا کر پڑھیں گے تو انہیںمعلوم ہوگاکہ پوری رپورٹ میں وزیراعظم میاںنوازشریف پر ایک روپے کی کرپشن کا بھی الزام نہیں لگایاگیا،محض مفروضوں کی بنیاد پر ملک کے وزیراعظم کی کردارکشی کی جار ہی ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن) عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم کا بھرپور دفاع کرے گی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ مخالفین سے پاکستان کی ترقی کیلئے وزیراعظم میاں نوازشریف کے اقدامات ہضم نہیں ہو رہے انہیں صاف نظر آ رہا ہے کہ اگر انہوں نے کوئی فائول نہ کھیلا اور کوئی سازش نہ کی تو آئندہ بھی پاکستان مسلم لیگ ہی عام انتخابات میں کلین سویپ کرے گی۔