جے آئی ٹی پر اٹھنے والے سوالات نے شفافیت کو مشکوک کردیا،انصاف کے بجائے انتقام کی بو آ رہی ہے،ملک سجاد

وزیراعظم اور ان کی فیملی موجودہ بحران سے بھی سرخروہونگے ،مسلم لیگی رہنما وچیئرمین اسلام آباد

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 34 اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین ملک سجا د نے کہاہے کہ پانامہ کیس میں جے آئی ٹی کے کردار پر اٹھنے والے سوالات نے شفافیت کو مشکوک کردیا ہے،انصاف کے بجائے انتقام کی بو آ رہی ہے،عوام صرف میاں نوازشریف کو وزیراعظم کے روپ میں دیکھناچاہتے ہیں،چوردروازے سے اقتدار کی خواہش رکھنے والے ناکام و نامرادہونگے،ان سازشی عناصر کو اچھی طرح معلوم ہے کہ وہ ووٹ سے تو نوازشریف کو ہرا نہیں سکتے اس لئے انہوں نے دھرنے اور کبھی ایماپئر کی انگلی اٹھنے کا انتظار کیا مگر ہر بارناکامی ان کا مقدر بنی اس بار بھی جے آئی ٹی کا سہارا لیکر عدلیہ کے ذریعے حکومت گرانے کی کوشش کی جا رہی ہے مگروزیراعظم میاں نوازشریف ایک بارپھر تمام تر سازشوں کے باجود سرخروہونگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قائد میاں نوازشریف کو پہلے ایٹمی دھماکوں اور اب کی بار سی پیک اور ملکی ترقی کے دیگر منصوبوں کی سزا دی جا رہی ہے، مخالفین کا مائنس ون فارمولہ نہ پہلے کامیاب ہوا اور نہ ہوگا، جے آئی ٹی پر تحفظات کے باعث انکوائری رپورٹ متنازعہ تصورکی جائے گی،ملکی حالات عوام کے اعتماد کے خلاف فیصلہ کے متحمل نہیںہوسکتے، ایک منتخب وزیراعظم کا عدالتی قتل آج تک ملک اس کے اثرات بھگت رہا ہے۔

جاری بیان میںملک سجاد نے کہاکہ سی پیک اور تعمیر وترقی کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے ملک کی خدمت نہیں اقتدار کیلئے ملک دشمنی کررہے ہیں لیکن وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی فیملی ہر میدان میں سرخروہوں گے اور آئندہ بھی حکو مت پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ہوگی۔وزیراعظم میاں نوازشریف ملک کو ٹریک پرلے آیا ہے،توانائی بحران ختم ہو رہا ہے،مگر بدقسمتی سے تحریک انصاف گذشتہ چار سال سے ملکی ترقی میں روڑے اٹکا رہے ہیں،پاکستان مسلم لیگ(ن) ترقی کے دشمنوں کو ہر فورم پر شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے،چیرٹی پر وقت گزارنے والے وزارت عظمیٰ کا خواب دیکھناچھوڑدیں۔

مسلم لیگی رہنما ملک سجاد نے کہاکہ سی پیک جیسے منصوبے سے پور ی دنیاکی نظریں پاکستان پر لگی ہوئی ہیں جس کی واضح مثال روس،ایران اور وسط ایشیائی مماملک کی اس منصوبے میںشامل ہونے کی بھرپورخواہش ہے جو پاکستان کی معیشت کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے جبکہ بعض نابالغ سیاسی رہنمائوں کومیاں برادران کی حب الوطنی ،عوام دوستی اور مقبولیت ہڈی کی طرح چبھتی ہے ،دھرناسیاست نے ملکی ترقی پر منفی اثرات مرتب کئے ہیںایسی اوچھی حرکتوں سے ملک کی بدنامی اور دنیا بھر میں جگ ہنسائی ہوئی ہے۔

متعلقہ عنوان :