اسلام آباد ، جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کرنے کے پر ہواوے کمپنی کیخلاف سی آئی اے پولیس ..
تازہ ترین : 1

اسلام آباد ، جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کرنے کے پر ہواوے کمپنی کیخلاف سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) ہواوے کمپنی کے خلاف ملکی قانون کی خلاف ورزی کرنے پر اسلام آباد سی آئی اے پولیس نے تفتیش شروع کردی یہ تفتیش ایک مقامی تھانہ میں دی جانے والی ایک درخواست کی روشنی میں کی جارہی ہے ہواوے کمپنی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کاروباری مفادات کے لیے ایک چائنا کمپنی چائنا مشینری انجینئر ننگ کارپوریشن کے جعلی لیٹر ہیڈز استعمال کیے ہیں اور تھانے میں دی جانے والی درخواست کے مطابق دیگر دستاویزات میں بھی غیر قانونی طور پر رد و بدل کیا ہے اس حوالے سے ذرائع بتاتے ہیں کہ اس کمپنی کے عہدیدار بلال مسعود، جان اور اس کپمنی کے سی ای او چن لی چن کے خلاف شکائت پر پیش رفت ہوئی ہے اسلام آباد سی آئی اے پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:30:33

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں