اسلام آباد، پولیس ، رینجرز ٍ کاتھا نہ بہا رہ کہو کے علاقوںجھنگ بنگیا ل اور گردو نواح میںسر چ آ پر یشن، دومشتبہ افرادگرفتاراسلحہ برآمد،150سے گھر وں کی تلاشی ،250سے زائد افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 جولائی2017ء) اسلام آباد پولیس ، رینجرز اور حسا س اداروںٍ کے افسران و جو انو ں کاتھا نہ بہا رہ کہو کے علاقوںجھنگ بنگیا ل اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن،دوران سر چنگ دومشتبہ افراد کو حر است میں لے کرتحقیقات شروع کر دی گئیں ۔ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا،150سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، 250سے زائد افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا ، سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی ، تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے تھا نہ بہا رہ کہو کے علاقوںجھنگ بنگیا ل اور گردو نواح کے علاقوں میںسر چ آ پر یشن کیا، اس سر چ آ پر یشن میں ایس پی سٹی زون زبیر احمدشیخ ، ایس ایچ او تھا نہ بہا رہ کہو، اسلام آ باد پو لیس ،پا کستا ن رینجر ز اور سیکور ٹی اداروںکے افسران و جو انو ں نے حصہ لیا، سر چ آپر یشن کے دوران 02مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں ،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ و ایمو نیشن بر آمد کرلیا گیا،150سے زائدگھر وں کو سر چ کیا گیا، 250سے زائد افراد کو موقع پر ہی چیک کیا گیا ، حر است میں لیے گئے مشتبہ افراد سے تحقیقات جا ری ہے ۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی آ پر یشز اسلام آ باد سا جد کیا نی کہا کہ اس سر چ آ پر یشن کا مقصد اسلام آبا دمیں سکیورٹی کو فول پروف بنانا اور اسلام آباد کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا ہے تاکہ کوئی شرپسند اپنے مذموم مقصد میں کامیاب نہ ہو سکے۔ انہو ں نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ وہ سر چ آ پر یشن کوجا ری رکھیں چیکنگ کو مو ثر بنا ئیں اور اپنے علا قوں میں پٹر ولنگ کو مزید سخت کر یں ۔ انہوں نے تمام شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے علاقوں میں کہیں بھی کوئی مشکوک سرگرمی یا کوئی مشکوک شخص دیکھیں تو فوراً اسلام آباد پولیس کو اطلاع دیں۔ انہو ں نے مزید کہا کہ شہریو ں کے تعاون کے بغیر شہر کی سکیورٹی کو بہتر بنانا ممکن نہیں ۔

متعلقہ عنوان :