ڈی پی او چکوال کا 20جولائی کو کھلی کچہری لگانے کا اعلان

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال محمد ہارون جوئیہ نی20جولائی کو ساڑھے گیارہ بجے دن جمعرات کو کھلی کچہری لگانے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

علاقے بھر کے لوگوں کو تھانہ ڈوہمن اور ملہال مغلاں پولیس چوکی کے حوالے سے اپنی شکایات اور درخواستیں پیش کرنے کیلئے ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تحریری طور پرکھلی کچہری میں آئیں۔ اہم اور فوری نوعیت کے معاملات کے احکامات موقع پر ہی سنائے جائیں گے۔