چکوال میں دو گروہوں کے درمیان تصادم‘ خاتون اور نوجوان شدید زخمی

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) گورنمنٹ گرلز ہائی سکول تھانہ سٹی چکوال کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں62سالہ خاتون اور32سالہ نوجوان شدید زخمی ہوگئے‘ دونوں کو سر میں شدید زخم آئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق اس لڑائی جھگڑے کی واردات میں فکرت بی بی زوجہ نذر حسین ساکن جبیر پور کے سر پر شدید زخم آئے جبکہ شاہد ولد نذر عمر 32 کے سر پر بھی چوٹیں آئیں۔ ریسکیو1122نے ماں بیٹے کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چکوال پہنچایا۔ اُدھر غلہ منڈی تلہ گنگ روڈ پر تیز رفتار موٹر سائیکل نے بچے کو ٹکر مار کر شدید زخمی کر دیا۔ ریسکیو1122نے زخمی بچے کو فوری طو رپر ہسپتال پہنچایا۔

متعلقہ عنوان :