گیس سلنڈر دھماکہ ‘ آتشزدگی سے ایک خاتون جھلس کر جاں بحق

ایک شدید زخمی‘ جاں بحق خاتون کی چار روز قبل شادی ہوئی تھی

اتوار 16 جولائی 2017 20:30

ہری پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) تحصیل غازی میں گیس سلنڈر دھماکہ کے نتیجہ آتشزدگی سے ایک خاتون جھلس کر جاں بحق ‘ایک شدید زخمی ہوگئی ہے ۔ شدید زخمی ہونے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔ جاں بحق ہونے والی خاتون کی چار روز قبل شادی ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ضلع ہری پور کی تحصیل غازی کے موضع بانڈی سیدا میں سلنڈر پھٹنے سے چار روز کی دلہن مسماة (ش) جاں بحق ہو گئی ہے۔

جبکہ دوسری خاتون (ا)شدید زخمی ہوئی ہے جس کوتشویشناک حالت میں سی ایم ایچ تربیلا لایا گیا ہے جہاں سے طبی امداد فراہم کر نے کے بعد راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خواتین باورچی خانہ میں چائے بنا رہی تھیں کہ سلنڈر کو اچانک آگ لگ گئی جس سے زوردار دھماکہ ہو ا اور وہ پھٹ گیا جس سے ایک خاتون جاں بحق دوسری شدید زخمی ہوئی ہے۔