کوئٹہ،الیکشن کمیشن پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر تا ہے،

محمد نعیم مجید جعفر

اتوار 16 جولائی 2017 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جولائی2017ء) صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان محمد نعیم مجید جعفر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پر پیپلز پارٹی کی جانب سے دھاندلی کے الزامات کو مسترد کر تے ہیں اس طرح کے الزامات ہر انتخابات کے بعد لگائے جاتے ہیں اپنے جار ی کر دہ بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے نبھاتے ہیں ہم کسی دبائو کے بغیر کام کر تے ہیں الیکشن کمیشن شفاف وغیر جانبدار انتخابات کا انعقاد کر تی رہے گی ۔