ہرنائی و گردونواح میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش‘ گرڈ اسٹیشن کے قریب گیارہ ہزار کے وی لائن کے کمبھے اور تارگرنے سے ہرنائی شہر اور کئی دیہی علاقوں میںبجلی کی سپلائی معطل

اتوار 16 جولائی 2017 20:20

ہرنائی۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء)ہرنائی و گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش گرڈ اسٹیشن کے قریب گیارہ ہزار کے وی لائن کے کمبھے اور تارگرنے سے ہرنائی شہر اور کئی دیہی علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل‘ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا‘ گھروں‘ مسجدوں اور حمام میں پانی نایاب‘ کیسکو عملے نے 18گھنٹوں میںمتاثرہ کھمبوں کی مرمت کرکے بجلی کی سپلائی کو بحال کردیا گیا جبکہ ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے‘ زرعی زمینوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاع‘ وام تنگی ندی میں ایک ٹریکٹر سیلابی ریلے میں بہہ گیا جسے شدید نقصان پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے دوپہر کو ہرنائی و گردونواح میں شدید طوفانی ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جوکہ و قفے وقفے سے رات گئے تک جاری رہی‘ تیزہوائیں چلنے کے باعث ہرنائی گرڈ اسٹیشن کے قریب ہرنائی شہر اور دیہی علاقوں کو بجلی کی سپلائی کرنے والی گیارہ ہزار کے وی لائن پر درختیں گرنے کے باعث بجلی کھمبوں اور تاروں کو شدید نقصان پہنچایا گیا‘ ندی نالوں میں سیلابی ریلے آنے سے ندی نالوں کے قریب زرعی زمینوں کو نقصان پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ہرنائی محمد ذاکر ناصر نے مقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ضلعی انتظامیہ سمیت مون سون کے دوران تمام محکمے الرٹ ہے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام محکموں کو الرٹ کرکے ڈپٹی کمشنر آفس ، لیویز ہیڈکوارٹر اور تحصیل شاہرگ لیویز ہیڈکوارٹر میں کنٹرول روم قائم کردیئے گئے جس میں 24گھنٹے سٹاف موجود رہے گا ۔

ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر نے کہاکہ ضلع ہرنائی کے مختلف پکنک پوائنٹ پر سیاحوں کے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے جوکہ ندی نالوں کے قریب اسکے ندی نالوں کے قریب پکنک پوائنٹ پر لیویز فورس کی بھاری نفری بھی تعینات کیا گیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد ذاکر ناصر نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مون سون کے دوران ندی نالوں کے قریب پکنک پوائنٹ پر جانے سے گریز کریں کیونکہ ہرنائی مون سون کی رینج میں واقع ہے اور شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں سیلابی ریلوں کی آنے کا خدشہ ہے اسلئے سیاح مون سون کے دوران ندی نالوں کے قریب اور پہاڑی سلسلوں میں واقع پکنک پوائنٹ پر جانے سے گریز کریں تاکہ کسی قسم کا کوئی جانی نقصان پیش نہ آسکے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ضلعی انتظامیہ مون سون کے بارشوں کے دوران 24گھنٹے الڑٹ ہے اسکے علاوہ تمام محکموں کو سرکاری مشینری کو سٹینڈ بائی رکھنے کا حکم جاری کیا ہے۔