سبی میں ایک شخص کی آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زیادتی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

اتوار 16 جولائی 2017 20:20

سبی۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) سبی کے علاقے کلی درمحمد میں ایک پچیس سالہ شخص کی آٹھ سالہ بچی کے ساتھ زبردستی زیادتی ،اے ایس پی عطاء الرحمان کی ہدایت پر ایس ایچ او سٹی میر شوکت ڈومکی نے بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پچیس سالہ نوجوان محمد رفیق نے اپنے پڑوسی کی آٹھ سالہ بچی (ث)کو بہلا پھسلا کرقریب ایک خالی مکان میں لے گیا جہاں اس نے آٹھ سالہ بچی سے زبردستی زیادتی کی، بچی کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال سبی لایا گیا اور میڈیکل چیک اپ کیا گیا اورجہاں اسے طبی امدا د فراہم کی جا رہی ہے جبکہ ملزم واقعے کے بعد فرار ہوگیا ،اے ایس پی عطاء الرحمان کی بروقت ہدایت پرایس ایچ او سٹی میر شوکت ڈومکی نے بھاری نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد رفیق کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ،مزید تفتیش سٹی پولیس سبی کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :