بلوچستان کے آٹھ اضلاع میںپولیو مہم کے دوران 6لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ،ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد کی میڈیاسے گفتگو

اتوار 16 جولائی 2017 20:20

کوئٹہ۔16جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جولائی2017ء) بلوچستان کے آٹھ اضلاع میںپولیو مہم (آج) پیر سے شروع ہوگی جبکہ کوئٹہ، پشین، قلع عبداللہ اور مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 24 جولائی سے شروع ہو گی۔ ایمر جنسی آپریشن سینٹر کے کو آرڈینیٹر سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پولیو مہم صوبے کے آٹھ اضلاع کی 175یونین کونسلز میں (آج) سے شروع ہو رہی ہے جن اضلاع میں پولیو مہم شروع کی جائیگی ان میں بارکھان ،جعفر آباد ،قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،موسی خیل ،نصیرآباد،ژوب اور شیرانی کے اضلاع شامل ہیں۔

سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ پولیو مہم کے دوران 6 لاکھ23ہزار 563 سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے پولیو مہم کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

مہم میں مجموعی طورپر 1812ٹیمیں شامل ہونگی جن میں 1543موبائل ٹیمیں، 99 ٹرانزٹ پوائنٹس اور 170فکسڈ سائٹس ہونگی ۔سید فیصل احمد نے کہا ہے کہ مہم کے حوالے سے سیکورٹی کے انتظامات بھی کرلئے گئے ہیں ۔

مہم کے دوران تمام عملے کو فول پروف سیکورٹی دی جائیگی جس پر پولیس اور ایف سی کے جوان تعینا ت ہونگے ۔رواں ماہ بلوچستان کے ضلع قلع عبداللہ کی یونین کونسل محمودآباد میں پولیو سے اٹھارہ ماہ کا احمد شاہ متاثر ہوکر زندگی بھر کے لیے معذور ہو گیا ہے یہ سال 2017 میںبلوچستان میں پولیو کا پہلا اور پاکستان کا تیسرا کیس ہے۔ سید فیصل احمد نے کہاہے کہ صوبے میں پولیو کا کیس سامنے آنا دوسرے بچوں کے لیے خطرے کی علامت ہے اس کامطلب یہ ہے کہ پولیو وائرس ہمارے ماحول میں موجود ہے اوران بچوں کو اپنا نشانہ بناسکتا ہے جو پولیوسے بچاؤ کے قطرے پینے سے محروم رہ جاتے ہیں۔

لٰہذایہ والدین کی ذمہ داری ہے کہ پولیو سے بچاؤ کی مہم کے دوران پولیو ورکروں سے بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین ضرور پلوائیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے پولیو مہم میں معاونت اور اس ضمن میں اقدامات اطمینان بخش ہیں اور حکومت کی جانب سے تمام ضروری سہولیات فراہم کردی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہا کہ پولیو مہم کی کامیابی میں والدین کا کردار اتنہائی اہم ہے ۔

اس کے علاوہ معاشرے کے تمام طبقات بلخصوص علماء کرام اور سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے مہم میں بلدیاتی نمائندوں کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔سید فیصل احمد نے کہاکہ مہم کی کامیابی کیلئے معاشرے کے تمام طبقوں سمیت میڈیا سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں ۔ واضح رہے کہ کوئٹہ، پشین، قلع عبداللہ اور مستونگ میں پولیو سے بچاؤ کی مہم 24 جولائی سے شروع ہو گی۔

متعلقہ عنوان :