وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے: شوکت بسرا
تازہ ترین : 1

وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے: شوکت بسرا

وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے: شوکت ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16جولائی2017ء) شوکت بسرا کا دعوی ہے کہ وزیراعظم نے کلثوم نواز کو اگلا وزیراعظم بنانے کی منظوری دے دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما شوکت بسرا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے اپنی ممکنہ نا اہلی کے پیش نظر نئے وزیراعظم کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ شوکت بسرا کا دعوی ہے کہ وزیراعظم وزارت عظمی کا عہدہ اپنے خاندان میں ہی رکھنا چاہتے ہیں۔

اس لیے انہوں نے کلثوم نواز کو اپنی جگہ ملک کا نیا وزیراعظم بنوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ کلثوم نواز کے حوالے سے اطلاعات ہیں کہ وہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے سیاست میں متحرک نہیں ہونا چاہتیں۔ تاہم اپنے شوہر کے فیصلے کی صورت میں وہ وزیراعظم بننے کیلئے رضامند ہو جائیں گی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:14:40
Kulsoom Nawaz to Become New Prime Minister: Shoukat Basra

Related : Prime Minister

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں