وزیر اعظم و انکے خاندان کو اپنے دفاع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ے گا، طارق مدنی

شریف خاندان کو اللہ تبارک وتعالیٰ انکے انجام ومکافات عمل سے گزاررہا ہے، سربراہ پاکستان امن کونسل

اتوار 16 جولائی 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) پاکستان امن کونسل(پی اے سی) کے سربراہ طارق محمود مدنی نے کہاہے کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے خاندان کو اپنے دفا ع میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑ ے گا چونکہ اللہ تبارکوتعالیٰ نے ان کے نصیب و مقدر میں بربادی لکھ دی ہے اور یہ سزا انہیں نہ صرف ناجائز طریقے سے سرمایا بنانے بلکہ قوم سے وعدہ خلافیو ں ، غلط بیانیوں ، بے گناہ و معصوم دینی شخصیات کو جھوٹے مقدموں میں پھنسا نے و جیل میں نظر بند علماء کرام کو جیل سے نکال کر جعلی مقا بلوں میں مارنے اور وفاقی شرعی عدالت کے سود کے خاتمے کے خلاف دئے جانے والے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے عوض اللہ تبارک وتعالیٰ کی طرف سے مل رہی ہے ان خیا لات کا اظہار انہو ںنے چارروزہ بلوچستان کے اپنے دورے کے موقع پر ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے وزیر اعظم نواز شریف کی وعدہ خلافیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے 1988ء میں علماء کرام سے وعدہ کیا تھا کہ وہ اقتدار میں آکر شر یعت بل پاس کرکے ملک میں ا سلامی نظام قائم کریں گے لیکن ا نہیں اقتدار تین بار ملا مگر تینوں بار وزیر اعظم نے علماء کرام سے کیا وعدہ پورا نہیںکیا اس کے علا و ہ 1990ء میں فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام مکا تب فکر کے علماء کرام سے صحابہ کرام ؓ، ازداج مطہرات اور اہلیبیت کے خلاف غلیظ لیٹریچر پر پا بندی لگاکر مصنفین کے خلاف 295cکے تحت مقد ما ت قائم کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا اور وہ بھی آج تک پورا نہیںکیا حالانکہ علماء کر ا م نے صحابہ کرام ؓ ، ازدواج مطہرات او ر اہلیبیت کی شان میں گستا خی پر مبنی لیٹریچر کی نشان دہی بھی کی اور ملک کی سب سے بڑی ایجنسیوں نے اس بات کی تحقیقات کر کے اس کو درست بھی قرار دیا ا ور اسی طرح سے ملی یکجہتی کو نسل کی شفارشات پر بھی عمل نہیںکیا جس کی وجہ سے سینکڑوں معصوم لوگ اور علماء کرام قتل ہو گئے جبکہ فرقہ وارانہ فسادات کا سلسلہ آج تک بدستور چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ تین سال قبل مجھ سمیت دس رکنی علماء کرام نے وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی اور انہیں ماضی کے تمام کئے گئے ا ن کے وعدے بھی یاد دلا ئے اور ان پر عملدرآمد کرنے کو کہا جس پر انہوں نے ایک بار پھر وعدہ کرلیا لیکن ہمیشہ کی طرح آج تک اپنے اس وعدے کو بھی پورا نہیں کیا اور بلکہ وفاقی و پنجاب کی صوبائی حکو مت نے الٹا مدارس دینیہ پر چھاپے مار کر دینی تعلیم حاصل کر نے والے بے چارے معصوم طلباء کو پریشان کیا اور ان کی بار بار تذلیل بھی کی یہی وجہ ہے کہ آج شریف خاندان کو اللہ تبارک وتعالیٰ ان کے انجام اور مکافات عمل سے گزاررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :