مہاجروں کے شیرازے کو بکھرنے کے بجائے متحد کرنے کی ضرورت ہی: ڈاکٹر سلیم حیدر

مہاجر اب تقسیم نہیں تبدیل ہوں گے ، آنے والے انتخابات مہاجروں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہوں گے مشترکہ لائحہ عمل طے کرکے مہاجر حقوق اور مہاجر ووٹ کا دفاع کرنا ہوگا: چیئرمین MIT کا اجلاس سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مہاجر اب تقسیم نہیں بلکہ تبدیل ہوں گے۔کیونکہ آنے والے انتخابات مہاجر وں کیلئے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں۔ مہاجر دشمن قوتیں انتخابات میں مہاجروں کو زیر کرنے کیلئے وسائل اور ناجائز اختیارات استعمال کررہے ہیں اس لئے اب مہاجر کارکنوں اور عوام کے بجائے مہاجر قائدین کو قربانی دینی ہوگی اور اور مشترکہ طورپر لائحہ عمل طے کرکے مہاجر حقوق اور مہاجر ووٹ کا دفاع کرنے کی ضرورت ہے۔

وہ MIT کی مرکزی کونسل کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ اجلاس سے بہارالدین شیخ، اعجاز شیخ، فرید خان ، راشد قریشی ، اعجاز احمد اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر سلیم حیدر نے کہاکہ پیپلزپارٹی سمیت دیگر مہاجر دشمن جماعتیں مہاجروں کو دست وپا کرنے کیلئے آنے والے انتخابات کو ہائی جیک کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کے 2حلقوں کے ضمنی انتخابات اس کی مثال ہیں۔

لہٰذا مہاجر تحریکوں اور اس کے بطن سے نکلنے والی تمام جماعتوں کے رہنماؤں کو اپنی انا اور ذاتی پرکاش کو بالائے طاق رکھتے ہوئے مشترکہ لائحہ طے عمل کرکے مہاجر عوام کو متحد رکھنا ہوگا تاکہ کراچی، حیدرآباد سمیت شہری علاقوں میں مہاجر اکثریتی ووٹ کو صحیح طریقے سے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال کے مطابق نئی حکمت عملی بنائے بغیر مقاصد حاصل نہیں ہوسکیں گے ۔ اگر اب بھی ذاتی انا کے پیش نظر وقت ضائع کیاگیا تو پھر مہاجر وں کا شیرازہ بکھر جائیگا۔

متعلقہ عنوان :