Live Updates

ملک کو چلانا پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے بس کی بات نہیں ہے، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی

کراچی میں چائنہ کٹنگ ، فطرہ اور بھتے خوری اور دہشت کی سیاست کو ختم کردیا۔ عمران خان اور نواز شریف ایک دوسرے کے پیچھے پڑے ہیں طالبان کے خلاف پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی ۔ پیپلز پارٹی پہلے کام کرتی ہے پھر ووٹ مانگتی ہے، جعفر طیار سوسائٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب

اتوار 16 جولائی 2017 20:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء) سندھ اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا ہے کہ ملک کو چلانا پیپلز پارٹی کے علاوہ کسی دوسری جماعت کے بس کی بات نہیں ہے ۔ کراچی میں چائنہ کٹنگ ، فطرہ اور بھتے خوری اور دہشت کی سیاست کو ختم کردیا۔ عمران خان اور نواز شریف ایک دوسرے کے پیچھے پڑے ہیں طالبان کے خلاف پیپلز پارٹی نے آواز اٹھائی ۔

پیپلز پارٹی پہلے کام کرتی ہے پھر ووٹ مانگتی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی کچی آبادی و صدر پی پی پی ملیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ ملیر پی ایس 127 اور پی ایس 114 پر کامیابی کراچی کے عوام کا پیپلز پارٹی پر اعتماد کا ثبوت ہے ۔

بلاول بھٹو کی قیادت میں 2018 کے الیکشن میں کراچی سے کلین سوئپ کریں گے ، جعفر طیار سوسائٹی سمیت یوسی 11 کے پانی کا مسئلہ بھی جلد حل کیا جائے گا۔ مرتضیٰ بلوچ ، تقریب سے ایس وی پی کراچی راجا عبدالرزاق بلوچ ، چئیرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ ، علی قراروی ، ابراھیم نقوی ، عبدالخالق مروت ، میر عباس ٹالپر ، میر شاھ محمد گبول ، منظور حسین و دیگر نے خطاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات