پرائس کنٹرول کمیٹی پھرغیرموثرہوگئی، اشیاء خوردنوش کی قیمتیں خودساختہ طورپربڑھنے لگیں،عوامی حلقوں

اتوار 16 جولائی 2017 20:12

حب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2017ء)پرائس کنٹرول کمیٹی پھرغیرموثرہوگئی اشیاء خوردنوش کی قیمتیں خودساختہ طورپربڑھنے لگیںعوامی حلقوں میں تشویش پائی جارہی ہے کہ کیوں انہیں ریلیف نہیں ملتااورتاجرحضرات کس طرح قانون کی رٹ کوباآسانی ردکررہے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں خودساختہ اضافے نے عوام کوپریشانی میں مبتلاکردیاہے پرائس کنٹرول کمیٹی چندماہ گزرنے کے بعدصرف ایک میٹنگ کرکے فوٹوسیشن کرلیتی ہے اس کے بعدنہ کوئی تاجروں سے نرخ کی بازگشت کی جاتی ہے ہے اورنہ ہی رٹ کوردکرنے والوں کے خلاف موثرکارروائی کی جاتی ہے واضع رہے کہ بڑے گوشت اس وقت انتظامیہ کی جانب سے دی گئی نرخ بندی لسٹ سے زیادہ کی قیمت میں فروخت کیاجارہاہے بڑاگوشت کامقررکردہ نرخ 380 مگر450 میں فروخت کیاجارہاہے اس کے علاوہ مرغی بھی مقررکردہ نرخ سے زائدکی قیمت میں فروخت ہورہی ہے اس سے اندازہ لگایاجاسکتاہے کہ کس قدراندھیرنگری ہے اس کے علاوہ اشیاء خوردنوش کے معیار کی چیکنگ اورصفائی ستھرائی کاکوئی نظام نہیں عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنرلسبیلہ سے مطالبہ کیاہے کہ عوام کے حقوق کاتحفظ کاخیال نہ رکھنے والوں کے خلاف ایکشن لیں اور دیدئہ دلیری سے ناجائزمنافع خوری کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرکے عوام کوریلیف فراہم کیاجائے۔