ملک چلانے اوربلے چلانے میںبہت فرق ہے،امیرمقام
تازہ ترین : 1
ملک چلانے اوربلے چلانے میںبہت فرق ہے،امیرمقام

ملک چلانے اوربلے چلانے میںبہت فرق ہے،امیرمقام

وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اعلان کئے بغیرصوبے میںکرپشن کی جوگنگابہہ رہی ہے اس سے اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کواپنے امان میںرکھے،پرامن، ترقیافتہ اورخوشحال پاکستان کیلئے نوازشریف کاوزیراعظم رہناناگزیرہے،خطاب

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء)وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ ملک چلانے اوربلے چلانے میںبہت فرق ہے،بلاجوش جبکہ ملک ہوش سے چلایاجاتاہے،پرویزخٹک کابیان کہ "اگرسپریم کورٹ نے وزیراعظم کونااہل نہ کیاتوکھلے عام سب کوکرپشن کرنے کاکہوںگا"پرسپریم کورٹ کوسوموٹوایکشن لیناچاہئے۔

انہوںنے کہاکہ وزیراعلیٰ پرویزخٹک کے اعلان کئے بغیرصوبے میںکرپشن کی جوگنگابہہ رہی ہے اس سے اللہ تعالیٰ پورے پاکستان کواپنے امان میںرکھے،پرامن، ترقیافتہ اورخوشحال پاکستان کیلئے نوازشریف کاوزیراعظم رہناناگزیرہے،ملک میںانٹی سی پیک اورغیرجمہوری قوت ایک جمہوری اورپروسی پیک سیاسی جماعت کیخلاف سازش کررہی ہے جوکبھی کامیاب نہیںہوںگی۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے بازیدخیل میںتقریباً پانچ کلومیٹر سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کے افتتاح کے بعد"وزیراعظم زندہ باد" نام سے موسوم ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انجینئرامیرمقام نے حلقہ این اے فوربجلی اورسوئی گیس کے دیگرمنصوبوںکابھی اعلان کیا۔اس موقع پرمسلم لیگی رہنماء ناصر موسیٰ زئی ،رئیس خان اچر،حاجی صفت اللہ،رحم دلنوازخان ،ناظم سنگولنڈی قیصر،شکیل بھی موجودتھے۔

معروف پشتوشاعرشیرزمان ٹھکرنے انجینئرامیرمقام کومنظوم خراج تحسین پیش کیااورشرکاء کواپنے اشعار سے محضوظ کئے رکھا۔وزیراعظم کے مشیرانجینئرامیرمقام نے کہاکہ نوازشریف کامقدمہ کسی ذات یافردواحدکیساتھ نہیںبلکہ ان ملک دشمنوںکیساتھ ہے جن سے ملک کی ترقی اورعوام کی خوشحالی ہضم نہیںہورہی ہے،پاکستانی عوام بھی نوازشریف کیخلاف ہرسازش کوناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں اورانکے ساتھ ہرمحاذپرکھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ مخالفین آکردیکھ لے کہ نوازشریف کے ایک سپاہی کے آوازپرکتنے لوگ جمع ہوگئے ہیںتوتصورکریںکہ قائدمحمدنوازشریف کے آوازپرعوام کاکیساامڈتاسمندرنکلے گا۔صوبائی صدرپاکستان مسلم لیگ(ن)انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف کے مفروضوںپرملک عدم استحکام کامتحمل نہیںہوسکتا،عمران نیازی اورانکی سرگرمیاںملک کی ترقی کیلئے انتہائی مضرہے۔

انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت سے قبل کاروباری طبقہ بوریا بسترگول کرگئے تھے تاہم وزیراعظم محمدنوازشریف کی قائدانہ صلاحیت اورسیاسی بصیرت کی بدولت آج لوگ کاروبارکرنے پاکستان آرہے ہیںجوعمران نیازی اورانکے ٹولے کوہضم نہیںہورہا۔انہوںنے کہاکہ تعلیمی اصلاحات کے نام نہادصوبائی حکمرانوںنے طالبات کی30پرائمری سکولوںکی بندش کااعلامیہ جاری کرکے خیبرپختونخوا کے ہونہارطالبات کاتعلیمی استحصال کیاہے۔،ایک رات بارش نے تحریک انصاف کی تبدیلی کابانڈہ پھوٹ دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ پرویزخٹک کوچاہئے کہ میٹربس سروس سے پہلے میٹروکشتی کامنصوبے کاآغازکریں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:12:41

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں