لنڈ ی کوتل میں اراضی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ‘ سولہ سالہ طالب جاں ..
تازہ ترین : 1

لنڈ ی کوتل میں اراضی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ‘ سولہ سالہ طالب جاں بحق

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جولائی2017ء) لنڈ ی کوتل میں اراضی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ‘ سولہ سالہ طالب جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق لنڈی کوتل کے علاقہ خوگہ خیل شنواری میںاراضی کے تنازعہ پر دو فریقین درمیان فائرنگ کے تبادلے میں طالب علم حسن علی شنواری گولی لگ کر شدید زخمی ہوگیا جو بعدازاں زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاںبحق ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق مقتول کے ورثاء نے لاش حمزہ بابا چوک میں سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا اور پاک افغان شاہراہ کو کچھ لمحوں کے لئے بندکیا ۔ بعدازاں خاصہ دار فورس مظاہرین کو منتشر کر کے نعش ہستپال پہنچا دی۔پولیٹیکل انتظامیہ نے دونوں فریقین سے ایک ایک شخص گرفتاری کی تصدیق کی ہے ۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی اس تنازعہ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 16/07/2017 - 20:11:49

متعلقہ عنوان :

اپنی رائے کا اظہار کریں